Urdu Funny Latifay and Jokes

Urdu Funny Latifay
ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو سیر پر لے جانے کے لیے ایک ✈ میں بٹھایا گیا .. !!
جب تمام اساتذہ بیٹھ گئے تو پائلٹ نے خوشی اور جوش بھرے لہجے میں اعلان کیا-
.
’’آپ تمام محترم اساتذہ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں اسے آپ ہی کے کالج کے ذہین طالبعلموں نے بنایا ہے ... !!‘‘
.
.
.
بس پھر کیا تھا .. !!
اتنا سنتے ہی تمام اساتذہ اس خوف سے نیچے اتر گئے کہ کہیں جہاز حادثے کا شکار نہ ہو جائے ... !!😒😒😒😒😒
لیکن پرنسپل صاحب بیٹھے رہے ... !!
یہ دیکھ کر پائلٹ ان کے پاس گیا اور دریافت کیا....
سر.... تمام اساتذہ اپنے شاگردوں کا نام سنتے ہی ڈر کر اتر گئے لیکن آپ کیوں نہیں اترے .. ؟؟
کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا.. ؟؟😳😳😳
.
پرنسپل نے دل کو چھو جانے والا جواب دیا:
مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالب علموں پر اعتماد ہے............☺☺☺☺☺☺
.
.
کھ لینا....
یہ ✈ سٹارٹ ہی نہیں ہو گا ... !

Urdu Funny Latifay


😀 😀 😀 😂 😂 😂 😝 😝 😝

Urdu Funny Latifay
Urdu Funny Latifay


Urdu Funny Latifay: Merny Ke Bad


مرنے کے بعد ایک صاحب جنت کے دروازے پر پہنچے، وہاں ایک فرشتہ کھڑا تھا جس نے انہیں روک لیا اور کہا کہ ابھی آپ کے سوالات میں سے ایک کا جواب باقی ہے، آپ سے میں ایک سوال پوچھوں گا اگر جواب درست ہوا تو جنت میں داخل ہو جانا ورنہ جہنم۔

ان صاحب نے ڈرتے ڈرتے کہا پوچھئے۔
فرشتہ: LOVE کے سپیلنگ بتاؤ

صاحب فورا بولے، ایل، او، وی، ای

فرشتہ: بہت خوب آپ جنت میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ابھی وہ صاحب جنت کی طرف بڑھے ہی تھے کہ فرشتے نے انہیں روکا اور کہا کہ مجھے ایک ضروری کام ہے میں تھوڑی دیر میں واپس آتا ہوں اتنی دیر آپ میری جگہ ڈیوٹی پر کھڑے ہو جاؤ جو بھی یہاں سے گزرنے لگے اس سے LOVE کے سپیلنگ پوچھنا اگر وہ سپیلنگ بتا دے تو جنت میں بھیج دینا اور اگر نہ بتا سکے تو اسے جہنم میں بھیج دینا۔ صاحب نے کہا بالکل ٹھیک ہے آپ جائیں اپنا کام کر آئیں اور خود ڈیوٹی پر کھڑا ہو گیا۔

ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ اچانک صاحب کو اپنی بیوی سامنے سے آتی ہوئی نظر آئی۔

صاحب نے بڑی حیرانگی سے پوچھا بیگم تم یہاں کیسے؟

بیگم نے غصے سے کہا: خود تو تم یہاں آ گئے تمہارے بعد بازار سے سوداسلف لانے کی ذمہ داری بھی مجھے ہی اٹھانی پڑی، آج بازار گئی تھی، سڑک کراس کرتے ہوئے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی اور میں یہاں پہنچ گئی۔

اب تم ہٹو راستے سے مجھے جنت میں جانے دو پہلے ہی میں اتنی دور سے چل کر آتے آتے تھک گئی ہوں آتےہی تمہارا منحوس منہ دیکھناپڑا اور تمہاری چخ چخ الگ سے سننا پڑ رہی ہے۔

شوہر بولا نہیں تم ایسے نہیں جا سکتیں، تمہیں ایک لفظ کے سپیلنگ بتانا ہوں گے، اگر بتا دیئے تو جنت ورنہ جہنم۔

بیگم بولی ہاں پوچھو جلدی سے

شوہر: چیکوسلواکیہ کے سپیلنگ بتاؤ۔😜😁😀



Urdu Funny Latifay (1)
Urdu Funny Latifay


Baap Aur Beta


ایک باپ نے اپنے بیٹے کو دو تین تھپڑ رسید کر دیئے تھوڑی دیر بعد جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو پیار سے اپنے بیٹے کو سوری بول دیا ۔۔!
بیٹا: ابو جان! ایک کاغذ لیں، اسکو اچھی طرح رول کریں، پھر واپس اس کاغذ کو کھولیں کیا وہ پہلے جیسا ہی کڑک اور نیا ہے ۔.؟
باپ: نہیں ۔۔!
بیٹا: سہی کہا رشتے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں سوری یا معزرت کرنے سے کام نہیں چلتا۔۔!
باپ: اچھا بیٹا ایک کام کرو باہر میرا سکوٹر کھڑا ہے! جاؤ اور اس پر ایک کک مارو۔۔!
بتاؤ وہ سٹارٹ ہوا۔۔؟
بیٹا: جی نہیں ۔۔!
باپ: اب اسے تین چار کک مارو۔۔!
بیٹا ہو گیا سٹارٹ۔۔!

باپ: تو بھی وہی سکوٹر ہے کوئی کاغذ نہیں 
اٹھ بغیرتا ایڈا توں اشفاق احمد ۔۔!😂😂

Urdu Funny Latifay



Urdu Funny Latifay (2)

انٹرویو

آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔
آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟

امیدوار : 499

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔

ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟

امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔

انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔

امیدوار : فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔

انٹرویور : ٹھیک ہے ۔

شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟

امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔

ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟

امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔

انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟

امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟

انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔

آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں
آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ
😂😂😂😂😂😂😂

Urdu Funny Latifay


Urdu Funny Latifay (3)

Army Men Bherti


آرمی میں بھرتی کیلئے انٹرویو میں آفیسر نے سوال کیا۔ ۔ اگر آپ گاڑی میں ہوں اور درمیاں سڑک میں ایک آدمی اور گدھا کھڑے ہوں اور ان دونوں میں سے ایک کو مار کر ہی آپ سڑک سے گزر سکتے ہوں تو کس کو ماریں گے۔ ۔ پہلا امیدوار۔ جی میں گدھے کو ماروں گا۔ آفیسر۔۔۔ اسکی وجہ۔ آدمی۔ اس لئے کہ انسان کی جان زیادہ قیمتی ہے۔ آفیسر۔ آپ فیل ہوئے اس سوال میں۔ سوری۔ ۔ ۔ دوسرا امیدوار۔ جی میں کسی کو بھی نہیں ماروں گا۔ ۔ آفیسر۔ تو کیا آپ گاڑی کو جہاز بنا کر اوپر سے اڑا کر لیکر جاؤ گے؟؟؟ آپ بھی فیل ہوئے۔ ۔ ۔ تیسرا امیداوار۔ جی میں انسان کو ماروں گا اور گدھے کو چھوڑ دوں گا۔ ۔ آفیسر۔ لیکن ایسا کرنے کی وجہ۔۔ ۔ امیدوار۔۔۔ جی گدھا تو گدھا ہے اور اسے اچھے برے کا پتہ نہیں لیکن وہ آدمی سڑک پر آم لینے آیا تھا۔ ایسے بیوقوف کو اڑا ہی دینا چاہیے۔ ۔ آفیسر۔۔ بالکل درست جواب آپکا۔ کہاں سے ہیں آپ؟؟؟ ۔ امیدوار ۔۔ اندازہ لگائیں کہاں سے ہوں گا۔ ۔ آفیسر۔۔ توں لگدا لاہور دا ایں۔۔😛😛😛😛

Urdu Funny Latifay

Urdu Funny Latifay (4)

Pagel Khana


Mostly reporters are mently upset don't worry ایک پاگل خانے میں ایک صحافی نے ڈاکٹر سے سوال کیا.۔
"آپ کس طرح پہچانتے ہیں کہ، کون ذہنی مریض ہے اور کون نہیں؟؟؟؟😀😇
ڈاکٹر -- "ہم نے ایک واشنگ مشین پانی سے پورا بھر دیتے ہیں اور مریض کو،
ایک چمچ
ایک گلاس اور
ایک بالٹی
دے کر کہتے ہیں کہ وہ واشنگ مشین کو خالی کرے. "
صحافی --- "ارے واہ، بہت اچھے. یعنی جو نارمل شخص ہوتا ہوگا وہ بالٹی استعمال کرتا ہوگا کیونکہ وہ چمچ اور گلاس سے بڑی ہوتی ہے."
ڈاکٹر --- "جی نہیں. نارمل شخص واشنگ مشین میں لگے ہوئے ڈرین سويچ کو گھما کر مشین کو خالی کرتا ہے. ۔۔۔۔😛😝😜
آپ 39 نمبر کے بیڈ پر جائیے تاکہ ہم آپ کی پورا چیک کر سکیں."

Urdu Funny Latifay

Shuher Aur Bivi


(شوھر-بیوی میں جھگڑا ھو رھا تھا)

بیوی:- میں پورا گھر سنبھالتی ھوں۔۔!!!
کچن کو سنبھالتی ھوں۔۔!!!
بچوں کو سنبھالتی ھوں۔۔!!!
تم کیا کرتے ھو۔۔؟؟؟؟؟

شوھر:- میں خود کو سنبھالتا ھوں۔۔ تمہاری نشیلی آنکھیں دیکھ کر۔۔!!!!

بیوی:- آپ بھی نہ۔۔۔
چلو بتاؤ آج کیا بناؤں آپ کے پسند کا۔۔؟؟؟




بیوی:- آپ میری سالگرہ کا دن کیسے بھول گئے۔۔؟؟
شوہر:- بھلا تمہاری سالگرہ کا دن کوئی کیسے یاد رکھے۔۔ تمھیں دیکھ کر ذرا بھی نہیں لگتا کہ تمہاری عمر بڑھ رہی ھے۔۔!!!🤔

بیوی:- ( آنسو پونچھتے ھوئی) سچی۔۔ آپ کے لئے کھیر لا کر آتی ھوں۔

*******************

Post a Comment

0 Comments