Funny Urdu Jokes | Top Funny Jokes

Funny Urdu Jokes

Jahanum
جہنم

آدھی رات کے وقت فوج کی گھنٹی بجی۔ فاطمی صاحب بڑ بڑاتے ہوئے اٹھے اور ریسیور اٹھا کر کہا۔ ”ہیلو“۔ آپ کہاں سے بول رہے ہیں۔ دوسری طرف سے پوچھا گیا۔ ”جہنم سے۔“ فاطمی صاحب نے غصے سے کہا۔ ”بڑی مہربانی۔ یہی معلوم کرنا تھا کہ آپ اپنی اصلی جگہ خیریت سے پہنچ گئے ہیں۔ “

Funny Urdu Jokes

Funny Urdu Jokes

Read More: Quotes & Poetry

Naya Chaprasi

نیا چپڑاسی

کلرک نے نئے چپراسی سے دریافت کیا۔ ”کیا صاحب اندر موجود ہیں۔“ چپڑاسی نے کلرک سے پوچھا۔ پہلے یہ بتائیے کہ آپ سیلز مین ہیں۔ بیمہ ایجنٹ ہیں یا صاحب کے کوئی دوست ہیں۔ کلرک کو غصہ آگیا اور وہ بولا۔ ”میں یہ سبھی کچھ ہوں اب بتاؤ کیا کہتے ہو۔“ چپڑاسی نے بڑے اطمینان سے جواب دیا۔ ”اگر آپ سیلز مین ہیں تو صاحب میٹنگ میں ہیں انتظار کر یں ۔ یا پھر کبھی آجائیں۔ اگر آپ بیمہ ایجنٹ ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آج صاحب سے ملاقت نہ ہو سکے گی۔ کیونکہ صاحب شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ہاں اگر آپ صاحب کے دوست ہیں تو میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، اندر تشریف لے جائیں۔ صاحب تشریف فرما ہیں۔

Funny Urdu Jokes (1)

Funny Urdu Jokes

Korra

کوڑا

ایک امریکن عورت اپنے مکان کی بالائی منزل کی کھڑکی صاف کر رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے کورے کے ڈرم میں آگری اور وہیں پھنس گئی۔ اتنے میں ادھر سے ایک غیر ملکی سیاح کا گزر ہوا۔ وہ اسے دیکھ کر اپنے ساتھی سے کہنے لگا”یار یہ امریکی لوگ بھی کتنے فضول خرچ ہیں کوڑے میں کتنی اچھی اچھی چیزیں پھینک دیتے ہیں۔

Funny Urdu Jokes (2)

Funny Urdu Jokes

Musunif Mulazim Sai

مصنف ملازم سے

مصنف (نئے ملازم سے) :”یہ کون سا کاغذ جلا رہے ہو؟“۔ ملازم:”وہی جو آپ نے ابھی ابھی لکھے ہیں میں کوئی پاگل تو نہیں ہوں جو بغیر دیکھے سادہ کاغذ جلا دوں“۔

Funny Urdu Jokes (3)

Funny Urdu Jokes

Secretary And Officer

سیکرٹری اور افسر

سیکرٹری ایک رپورٹ تیار کر کے اپنے افسر کے پاس لے گئی۔ رپورٹ میں ٹائپ کی بہت غلطیاں تھیں۔ افسر کا موڈ خراب ہو گیا۔ اس نے سیکرٹری کو ڈانٹے ہوئے کہا:” میں نے تم سے یہ ضرور کہا تھاکہ یہ رپورٹ خفیہ ہے، لیکن اتنی بھی نہیں کہ آنکھیں بند کر کے ٹائپ کر تیں!“

Funny Urdu Jokes (4)

Funny Urdu Jokes

Char Bewaqoof

چار بے وقوف

چار بے وقوف کہیں جا رہے تھے کہ گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ پہلے بے وقوف نے دوسرے سے پوچھا۔ ”گولی تمہیں تونہیں لگی ؟“ اس نے کہا۔ ”نہیں۔ “ پھر دوسرے سے پوچھا۔ اس نے بھی کہا نہیں۔ پھر تیسرے سے پوچھا تو اس نے بھی نفی میں جواب دیا۔ اس پر وہ خود ہی زمین پر گر پڑا اور بولا۔ ”پھر مجھے ہی لگی ہو گی۔ “

Funny Urdu Jokes (5)


Funny Urdu Jokes: Helper

ہیلپر

”کیا مکینک نے تمہیں سب کچھ سمجھا دیا ہے؟”کام ختم ہونے کے بعد فور مین نے نئے ہیلپر سے پوچھا جس کا آج پہلا دن تھا۔ ”جی ہاں جناب! اس نے مجھے اچھی طرح سمجھا دیا ہے۔ “ہیلپر نے جواب دیا۔ ”بہت خوب۔“ فورمین خوش ہوا۔ ”کیا کیا بتایا تھا۔ “ ”جناب ! اس نے کہا تھا کہ جب میں آپ کو آتا دیکھوں تو اسے فوراًجگا دوں۔ “


Funny Urdu Jokes (6)

Funny Urdu Jokes

Dant Ka Doctor

دانت کا ڈاکٹر

مریض :(دانت کے ڈاکٹر سے )ڈاکٹر صاحب آپ کو کئی دنوں سے میرے دانت نکال رہے ہیں اور ہمیشہ غلط دانت نکال دیتے ہیں۔“ ڈاکٹر: آج یقینا صحیح دانت نکالنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ مریض :وہ کیسے ؟ ڈاکٹر: اس لئے کہ آپ کے منہ میں اب صرف ایک دانت ہی رہ گیا ہے۔

Funny Urdu Jokes (7)

Funny Urdu Jokes

Totla Admi

طوطلا آدمی

ٹرین کے ایک ڈبے میں ایک صاحب نے دوسرے سے پوچھا۔ ”ر…ر… راول …پ… پنڈی …۔کک… کتنی دور … ہے۔“ ان صاحب نے انہیں گھورا اور دوسرے آدمی کے قریب جا کر بیٹھ گیا۔ ان صاحب نے اس سے پوچھا۔ ”آپ نے ان کے سوال کا جواب کیوں نہیں دیا؟“ وہ صاحب بولے۔ ”ک…ک… کم بخت … م … م … میر امذاق… اڑاتا … ہے۔“

Funny Urdu Jokes (8)

Funny Urdu Jokes


Faqeer

فقیر

ایک فقیر نے دروازے پر صدا لگائی بھوکا ہوں۔ خدا کے نام پر روٹی دے دیں۔ آپ کے بچوں کو دعائیں دو ں گا۔“ اندر سے آواز آئی۔ ”معاف کرو بابا۔ “ ”مالکن گھر پر نہیں ہے۔ “ فقیر :”میں روٹی مانگ رہا ہوں مالکن نہیں ۔“

Funny Urdu Jokes (9)

                                                                   
Funny Urdu Jokes
                                                     

5 Rupay Ka Note

پانچ روپے کا نوٹ

ایک صاحب ایک عالیشان ریستوران میں پہنچے۔ اشارے سے بیرے کو اپنے پاس بلایا اور اس کے ہاتھ پر پانچ روپے کا نوٹ رکھتے ہوئے بولے۔ ”یہ انعام اس کام کا ہے جو آج شام تم میرا کرنے والے ہو۔“ بیرے نے ان کا مطلب سمجھتے ہوئے کہا۔ ”آپ بالکل مطمئن رہیں۔ جب شام کو آپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئیں گے میں آپ کے لئے بالکل جگہ محفوظ رکھوں گا۔ “ ”نہیں نہیں ۔“ ان صاحب نے وضاحت کی ۔”شام کو میری بیوی اور ساس میرے ہمراہ آئیں گی اور میں چاہتا ہوں کہ ہمیں کوئی جگہ نہ ملے۔“

Funny Urdu Jokes (10)

Funny Urdu Jokes

Ladoo

لڈو

بچپن میں مجھے لڈو بہت پسند تھے۔ ایک دن میں اپنی خالہ کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے گھر گیا ۔ تھوڑی دیر بعد خالہ کے رشتے دار نے اپنے بڑے بیٹے سے پوچھا۔ ”بیٹے لڈو کہاں ہیں؟“ لڈو کا نام سنتے ہی میرے منہ میں پانی بھر آیا اور بے چینی سے لڈوؤں کا انتظار کرنے لگا۔ اتنے میں ایک گول مٹول سا لڑکا کمرے میں داخل ہوا تو خالہ کی دور کی بہن نے کہا۔ ”ارے بیٹے لڈو! تم کہاں تھے ؟ تمہیں بھائی جان بلا رہے ہیں۔“

Funny Urdu Jokes (11)

Funny Urdu Jokes

Read Also: Urdu Funny Latify

Post a Comment

0 Comments